پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا جب بھی بحرانوں نے ملک کو چاروں اطراف سے گھیرا تب صرف نوازشریف صاحب نے آگے بڑھ کر اسے بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنا خون پسینہ ایک کیا۔چوہدری حامد حمید

Expose News 24


28/08/2023



پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا جب بھی بحرانوں نے ملک کو چاروں اطراف سے گھیرا تب صرف نوازشریف صاحب نے آگے بڑھ کر اسے بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنا خون پسینہ ایک کیا۔چوہدری حامد حمید


سرگودھا : پاکستان مسلم لیگ ن کےسابق ایم این اے، چوہدری حامد حمید کا کہنا ہے کہ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا جب بھی بحرانوں نے ملک کو چاروں اطراف سے گھیرا تب صرف نوازشریف صاحب نے آگے بڑھ کر اسے بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنا خون پسینہ ایک کیا۔


چاہے وہ لوڈشیڈنگ کا بحران ہو یا دہشتگردی کا خاتمہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہو یا معیشت کو سنبھالنا ہو الحمدللہ ہر امتحان میں اللہ نے انہیں سرخرو فرمایا ہے



قائدنوازشریف کی واپسی انشاءاللہ پاکستان میں خوشحالی اورترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی جوسفر پاکستان میں 2017 میں ایک سازش کے تحت رکا تھا اس کے دوبارہ شروع ہونے کی نوید ثابت ہوگی



الحمدللہ پہلے بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالا تھا

انشاءاللہ اب بھی ترقی و خوشحالی کے راستے گامزن کرکے دکھائیں گے


پاکستان میں مہنگائی و بجلی بحران کے زمہ دار وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2018 میں نااہل ٹولہ ملک پر مسلط کیا۔ 


سستی پن بجلی کے بیشتر منصوبے جن میں سکی کناری ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم، داسو ڈیم ، تربیلہ ایکسٹنشن پراجیکٹ سرِفہرست ہیں نااہل عمران نیازی کی حکومت کی وجہ سے مؤخر ہوئے۔



دعوے نہیں عملی اقدامات باتیں نہیں کام نوازشریف صاحب وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے عمل سے اپنے وعدوں کو تکمیل تک پہنچا کر ملک کو خوشحالی کی ایک نئی سمت گامزن کیا آج پاکستان کا ہر بڑا پروجیکٹ قائد نوازشریف کی ملک کیلیے خدمات کا اعتراف کررہا ہے



#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top