میاں نوازشریف کے ہوتے ہوئے کسی بھی جماعت کیلئے اتنا آسان نہیں
ہوگا کہ وہ پنجاب کو ن لیگ سے چھین سکیں، افتخار احمد درانی
معاون خصوصی عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی افتخار احمد درانی
کا کہنا ہے کہ نوازشریف ن لیگ کا لیڈر ہے وہ ایم این اے یا
وزیراعظم بنیں یا نہ بنیں ان کی اہمیت ن لیگ میں ہمیشہ رہے گی،
اگر وہ الیکشن کمپین لیڈر کرتے ہیں تو دوسری جماعتوں کیلئے اتنا
آسان نہیں ہوگا کہ وہ پنجاب کو ن لیگ سے چھین سکیں،
افتخار احمد درانی کا کہنا مزید کہنا ہے کہ چائینہ کے ساتھ
ہمارےتعلقات ٹھیک ہورہےتھے لیکن امریکہ کےسفیر کا تحریک
انصاف کے رہنما کے گھر جانا اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ
امریکہ نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان کےچائنہ سے تعلقات ٹھیک ہوں،
اب کدھر گیا وہ سائفر کا کاغذجس کو لہرا لہرا آپ نے پاکستان کی
عوام کو بےوقوف بنایا تھا: افتخار احمد