پاکستان کے عوام آئندہ الیکشن میں انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے۔زہرہ بلال

Expose News 24



زہرہ بلال سینٹرل کوآرڈینیٹرانسٹاگرام ٹیم مسلم لیگ ن سٹی لاہور کا کہنا ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے۔


‏پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ ن کا ریکارڈ

 شاندار ہے۔


پھر 2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ نون کی حکومت نےمحمد

 نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران

 سے  نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی


اج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد 

 نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اورجمہوریت پر کاری ضرب لگائی


اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی

 جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی

 عوام پر مسلط کیا


پھر 2019 میں عمران خان نے ائی ایم ایف کے ساتھ غریب

 دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی

 حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی

 نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا


جو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے

 سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350

 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا- اس کا نتیجہ یہ تھا کہ 31 مارچ

 2022 کو پاکستان میں بجلی کا گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ

 سطح 2467 ارب روپے تھا


محمد شہباز شریف کی قیادت میں 15 جماعتوں پر مشتمل حکومت

 نےگردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا جو کہ 30 جون3 202

 کو 2310 ارب روپے تھا


محمد شہباز شریف نے پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 5000 میگا

 واٹ کا اضافہ کیا جس کی خاص بات تھر کوئلے سے پیدا ہونے والی

 بجلی کے 2000 میگا واٹ کے نئے منصوبے ہیں


پاکستان کے مستقبل کے لیے پاکستانی تھر کوئلے سے بننے والی

 بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی اہم اور خوش آئند ہے -


 ان منصوبوں کا اغاز 2014 میں محمد نواز شریف نے کیا تھا, عمران

 خان کے دور میں تعطل کا شکار ہوئے اور شہباز شریف کے دور

 میں مکمل ہو کر پاکستان کو بجلی فراہم کرنا شروع ہو گئے 


عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے

 غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ

 کرنا پڑا ہے


بنیادی ذمہ داری اج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان

 کو غیر متوازن کرنے میں گھناونا کردار ادا کیا - کچھ ججوں کے

 فیصلوں کی وجہ سے اورنج لائن اور پاکستان کے اہم توانائی کے

 منصوبے تاخیر کی نظر ہوئے 


اگر 15 جماعتی اتحاد 2022 میں ایک ائینی عمل کے تحت حکومت

 نہ سنبھالتا تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا 


پاکستان کے عوام انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم

 لیگ ن کومنتخب کریں گے


ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے - بجلی سستی کریں گے -

 سستی بجلی کے ذرائع پیدا کریں گے اور ایک بار پھر پاکستانیوں کو

 قیمتوں میں استحکام اور باعزت روزگار فراہم کریں گے جس کے

 ذریعے وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top