نوازشریف وطن واپس آکر الیکشن کمپین کو لیڈ کرینگے اور کامیابی کی صورت میں پاکستان کےوزیراعظم بھی وہی ہونگے۔ڈاکٹر لیاقت علی خاں

Expose News 24

 

31/08/2023


سرگودھا : انشاءاللہ نوازشریف وطن واپس آکر الیکشن کمپین کولیڈ کرینگےاورکامیابی کی صورت میں پاکستان کےوزیراعظم بھی وہی ہونگے کیونکہ پاکستان کو مشکلات کے بحران سے نکالنے کا ہنر صلاحیت میاں نوازشریف کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔ڈاکٹر لیاقت علی خاں



ڈاکٹر لیاقت علی خاں، سرگودھا سٹی صدر،سابق ایم پی اے کا کہناہےکہ پاکستان آج جن مشکلات کا شکار ہے انکی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے 2017 میں ایک سازش کے تحت قائد نوازشریف کی حکومت کو ختم کرنا۔


 

ورنہ کون نہیں جانتا کہ نوازشریف کا دور اچھا تھا ہرطرف بہتری کے آثار نمایاں تھے عوام خوشحال اور ملک ترقی کی منزل طے کررہا تھا 

 

تاریخ گواہ ھے کہ نواز شریف اپنے پچھلے دور حکومت میں ڈالر 104 سے 98 پر لایا تھا.اب بھی اگر عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے نوازشریف کو حکومت بنانے کا موقع دیا تو نوازشریف ان شاءاللہ پھر ڈالر کو شکست دیگا اور پاکستانی روپیہ کو معاشی استحکام ہو گا



مہنگائی اور بےروزگاری لاقانونیت، سیاسی معاشی عدم استحکام مسائل میں پھنسا پاکستان نوازشریف کا منتظر ہے نوازشریف ہی ہے جو ان مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پھر نوازشریف کو لائے گی کیونکہ نوازشریف کا ماضی گواہ ہے نواز ہی معمار وطن ہے


جب 2013 میں ہر طرف دہشتگردی تھی پاکستان تقریباََ دہشتگردوں کے نرغے میں تھا تو نوازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئےہنگامی اقدامات کیئےآپریشنز شروع کیئے امن بحال کیاجس کی وجہ سے پاکستان میں سی پیک آیا بیرونی سرمایہ کار آئے پاکستان مستحکم ہوا


ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب پاکستان ایشین ٹائیگربننے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا اور پاکستان کے عوام کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک فلاحی پراجیکٹس کو مکمل کیا گیا۔


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top