بہترین سیاستدان لیڈر عوام کا خیر خواں ہوتا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا 2013 سے 2018 کے درمیان دور حکومت کیسا تھا۔ زہرہ بلال

Expose News 24

 

کالم :زہرہ بلال 

04/09/2023



زہرہ بلال سینٹرل کوآرڈینیٹر انسٹاگرام ٹیم مسلم  لیگ ن سٹی لاہور کا کہناہے کہ ایک بہترین سیاستدان لیڈر عوام کا خیر خواہ ہوتا ہے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا 2013 سے 2018 کے درمیان دور حکومت بہت اچھا رہا ہے


آئیے تاریخ کے پہیے کو سن 2013 سے 2018 کے درمیان میں گھماتے ہیں نوازشریف کے دورے حکومت میں آٹا 37 روپے کلو تھا پٹرول 71 روپے لیٹر تھا جب بجلی کا ایک یونٹ سات روپے کا تھا


جب ڈالر 105 روپے تھا سٹاک مارکیٹ 55 ہزار کی بلند ترین سطح پر تھی جب پاکستان جی 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی جانب گامزن تھا


جی یہ وہی وقت تھا جب عام چاول 58 روپے کلو تھے بہترین بانس پتی چاول 76 روپے کلو تھے جی یہ وہی وقت تھا جب چکن گوشت 153 روپے کلو تھا


جی یہ وہی وقت تھا جب چینی 55 روپے کلو تھی جی یہ وہی وقت تھا جب سونا 51 ہزار تولہ تھا جی بالکل یہ وہی وقت تھاجب امیر غریب مزدور سب خوشی ہنسی بس رہے تھے


جی یہ وہی وقت تھا جب مہنگائی 1970 سے لے کر آج تک کی کم ترین سطح پر تھی 2.53 اور یہ سب اس کے دور میں ہوا جس کا نام میاں محمد نواز شریف ہے


کون نہیں جانتا کہ ‎نوازشریف کادوراچھاتھا ہر طرف بہتری کے آثار نمایاں تھے عوام خوشحال اور ملک ترقی کی منازل طے کررہا تھا


میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کرکے ترقی کی جانب گامزن ملک کو پھر ایک اناڑی فسادی عمران خان کے ہاتھ میں تھما دیا جس نے 3 سالوں کے اندر ہر چیز تباہ کردی


بہترین سیاستدان لیڈر عوام کا خیر خواں کسی کو دیکھا ہے تو  صرف اور صرف میرا لیڈر میاں محمد نواز شریف ہے


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top