کیسے نواز شریف کے معاشی ویژن کو فالو کر کے بھارت آج چاند پر پہنچا۔اسد آر چوہدری تجزیہ نگار/سماجی سائنسدان کا ردِعمل

Expose News 24

 

24/08/2023


کیسے نواز شریف کے معاشی Vision کو Follow کر کے بھارت آج چاند پر پہنچا۔اسد آر چوہدری تجزیہ نگار/سماجی سائنسدان کا ردِعمل


یاد رکھیں 1990 سے بھارت کی"کلوز اکانومی" کو "لبرل اکانومی" میں بدلنے سے ترقی شروع ہوئی؟

بھارت چاند پر پہنچ گیا، بھارت کی اس ترقی کی بنیاد "نواز شریف" نے رکھی تھی (یوتھئیے اس معلومات کو گوگل/تحقیق کر لیں)

پھر جناب ‏1990 میں جب نواز شریف کی پہلی وفاقی حکومت آئی تو نواز شریف بے پناہ معاشی اصلاحات کرتے ہوئے ملک کو لبرل اکانومی بنانا چاہتا تھا۔

اس وقت "ایشین ٹائیگر" کی اصطلاح متعارف کروائی گئی۔

نواز شریف نے اس وقت موٹروے لاہور سے اسلام آباد سے پشاور شروع کی اور دوسرے مرحلے میں کراچی سے لاہور موٹروے اور تیسرے مرحلے میں پشاور سے کابل اور پھر روسی ریاستوں سے شاہراہ ہوتی ہوئی "ماسکو" تک لیجا کر روس کو گرم پانیوں کے زریعے تجارت کی رسائی دینا مقصود تھا۔

انڈیا ایک سوشلسٹ ملک کی طرح "کلوزڈ اکانومی" تھا
اور بین الاقوامی کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں ‏کر سکتی تھیں۔

جب نواز شریف نے "لبرل اکانومی" اور علاقائی تجارت کا کانسپیٹ پیش کیا تو اس وقت کے بھارتی وزیر خزانہ "من موہن سنگھ" (جو بعد میں وزیر اعظم بنے) انہوں نے پاکستانی معاشی پلان کے "بلیو پرنٹس" حاصل کیے اور وہ  پالیسسز 100% مکمل طور پر انڈیا میں نافذ کر دیں اور ‏انڈیا کا "شائننگ انڈیا" کا سفر وہاں سے شروع ہو گیا،انہوں نے ان اصلاحات کو آئین سازی کر کے آئین کا حصہ بنا دیا۔

تاکہ بعد میں آنے والی سب حکومتیں اس پر عمل کریں۔ اور آج تقریبا 33 سالوں میں انڈیا چاند پر پہنچ گیا۔
اور ایک تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور حجم کے اعتبار سے جی 7 کا ‏حصہ بن گیا۔

اور دوسری طرف نواز شریف جس کا یہ اصل منصوبہ تھا۔

اس کی حکومت فوج نے "کاکڑ فارمولے" کے تحت گرا دی اور پھر پاکستانی کبھی نہیں سنبھلا۔۔

جب نواز شریف دوسری مرتبہ 2 تہائی اکثریت لے کر آیا اور واجپائی کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پوری کابینہ کے ساتھ لاہور بلوا لیا ‏تو تب مشرف نے کارگل کرتے ہوئے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

تیسری مرتبہ 2013 میں نواز شریف "سی پیک" لے کر آیا تو "پراجیکٹ عمران" کی وجہ نواز شریف کو پھر نکال دیا گیا اور آج پاکستان کہاں کھڑا ہے اور ہندوستان کہاں۔۔۔

(اسد آر چوہدری)


#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top