پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی قیادت میں شروع ۔

Expose News 24


رپوٹر/حسنات احمدکُوٹ

14/09/2023

 

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس شروع۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں


 اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امور اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا 


 وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنے کی حکمت عملی پر غور ہو گا


اجلاس کا 21 اکتوبر کو پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم


مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں، سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی نواز شریف کے حق میں دھواں دھار تقریریں


 شرکاء کا قائد نواز شریف کی آمد پر بھرپور جوش وجذبے کا اظہار


ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نواز شریف کے حق میں بھرپور جذبات اور حمایت کا اظہار 


 وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا، اجلاس کے شرکاء کا پرجوش عزم 


اجلاس کے شرکاءنے اس موقع کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔


نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو اِن بحرانوں سے نکالیں گے، شرکاء کی تقاریر 


 قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پراپگنڈے سے ہوشیار رہیں، شرکا کی تقاریر


نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں، شرکاء 


قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں، شرکاء کی تقاریر 


صرف نواز شریف وعدے پورے کرتا ہے، شرکا کا خطاب


اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، شرکاء کا عزم 


پنجاب اور لاہور کے عوام اپنے محسن کا فقید المثال استقبال کرنے کےلئے منتظر ہیں، شرکاء اجلاس 


نوازشریف ، مسلم لیگ (ن)،اس کے راہنماﺅں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی، شرکاء کا خطاب 


نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص، پنجاب اور لاہورکے عوام بھگت رہے ہیں، شرکاء کا خطاب


قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، شرکاء کا خطاب 


اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے، شرکاء کا خطاب

 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top