چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو ٹارگٹ کر کے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔نوید ملک صدرباسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

Expose News 24


 

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوید ملک کی جانب سے 25 اگست کو جاری پریس ریلیز میڈیا سے شئیر کی گئی ہے


جس میں وزارت قانون کے بعد ہائیکورٹ بار نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا " چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی دیانتداری اور قابلیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ٹارگٹ کر کے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے


چیف جسٹس عامرفاروق کی یہ خصوصیات انکے غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر مبنی فیصلوں میں نظر آتی ہیں مذموم مقاصد پر مبنی یہ بے لگام مہم چیف جسٹس عامر فاروق کی بے عیب شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش ہے بدنیتی پر مبنی یہ دانستہ مہم ممتاز جج کے قد کو کم کرنے اور عوام کا عدلیہ پر اعتبار کم کرنے کی کوشش ہے 


ہائیکورٹ بار پر عزم ہےکہ ایسی بدنیتی پرمبنی کوششوں کو کسی بھی قیمت پر بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی "

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top