پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے پارٹی کے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی راہنماﺅں اور عہدیداروں کی ملاقات

Expose News 24


نیوز:حسنات احمدکُوٹ

28/08/2023


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے پارٹی کے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی راہنماﺅں اور عہدیداروں کی ملاقات 


پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے خواتین راہنماﺅں اور عہدیداروں کے وفود نے مریم نوازشریف سے الگ الگ ملاقات کی 


ملاقاتوں میں پارٹی کے خواتین یوتھ ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا 


شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں اور تنظیم کی کاکردگی سے متعلق مریم نوازشریف کو آگاہ کیا 


مریم نوازشریف نے ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں اور کارکنان کے جذبے کو سراہا 


4گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز کئے گئے اور خواتین کو مستقبل کے لئے گائیڈ لائنز دی گئی 


مجھے خوشی ہوتی ہے جب اپنی جماعت میں خواتین کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا دیکھتی ہوں


میری خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی ٹکٹ دیے جائیں 


کیونکہ قوم کا مستقبل یہی لڑکے اور لڑکیاں ہیں یہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


 نوجوان لڑکیوں کی مسلم لیگ(ن)کے پلیٹ فارم سے فرنٹ فٹ پر آنا حوصلہ افزا بات ہے


 تعلیمی اداروں کی طالبات مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کو ہی پسند کرتی ہے جو خوش آئند ہے


 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نون لیگ اور نواز شریف کے جانثار ہیں


مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ نے ہمیشہ نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے


 اس کی سب سے بڑی مثال نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور باعزت روزگار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی ہے


پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایم ایس ایف کو فعال قوت میں بدل دیا ہے ، مریم نوازشریف

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں سب سے بڑی یوتھ اور خواتین کی جماعت بن چکی ہے، مریم نوازشریف


خواتین اور نوجوان ملک کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، مریم نوازشریف 


16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، مریم نوازشریف 


دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے، مریم نوازشریف 


وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، مریم نوازشریف 


وزیراعظم نوازشریف ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچا ئیں گے، مریم نوازشریف 


نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، مریم نوازشریف 


وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے، مریم نوازشریف 


ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروںنے مریم نوازشریف کی قیادت میں پارٹی سرگرمیوں میں تیزی پر خراج تحسین پیش کیا


آج کے تمام مسائل  نے“ پروجیکٹ عمران” کے چار سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا ۔ 


عوام کے حقیقی منتخب نمائندے ہی ایک ایسی حکومت کو جنم دیں گے جو مہنگائ کے عفریت کو قابو کر کے 

ترقی و خوشحالی کے دور کو شروع کر سکتے ہیں ۔


مہنگائ کے جن کو ویسے ہی بوتل بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی کی لاقانونیت کو ختم کیا تھا انشاءاللہ

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top