عمران خان آئیندہ الیکشن سے باہر ہونگے اور انکی جماعت بھی انکے ساتھ مائنس ہوسکتی ہےآئیندہ وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف ہونگے۔سلیم سافی

Expose News 24


 25/06/2023

سینئر صحافی سلیم سافی کا کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان آئیندہ الیکشن سے باہر ہونگے اور انکی جماعت بھی انکے ساتھ مائنس ہوسکتی ہےآئیندہ وزارت عظمی کے امیدوارمیاں محمد نواز شریف ہونگے۔


اب فیصلہ میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے کہ وہ آئیندہ وزارت عظمی کے امیدوار ہونگے یا شہباز شریف کے کندھے پر ہی یہ بوجھ رکھنا ہے۔ شہباز شریف نے تو واضع کردیا ہے کہ وہ نواز شریف کے راستے کی دیوار نہیں بنیں گے۔


‏یہ بات دیوار پر لکھی نظر آتی ہے کہ عمران خان آئیندہ الیکشن سے باہر ہونگے اور انکی جماعت بھی انکے ساتھ مائنس ہوسکتی ہے۔ آئیندہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور آنیوالے الیکشن کے بعد مستقبل کی وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف کیساتھ ساتھ نواز شریف بھی اہم امیدوار ہونگے۔


عمران خان کے دور میں پاکستان کے خارجی تعلقات متاثر ہوئے تھے اور ہمارے دوست ممالک بھی ہم سے فاصلے پر چلے گئے تھے۔ نواز شریف اب ان تمام معاملات کو رفو اور پیوندکاری کررہے ہیں اور انکی بیرون ممالک پذیرائی ہورہی ہے جس سے یہ پیغام جارہا ہے کہ انکی ایسی شخصیت ہے کہ وہ ملک کی قیادت کی صلاحیت رکھتے۔ نواز شریف پر پاکستان کے دوست ممالک اعتبار کرتے ہیں جس سے سیاست اور معیشت کو سنبھالا جاسکے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top