ریاست سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں کیخلاف قانون کیمطابق ان واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے تیار ہے اور اس سے پیچھے ہٹنا بہت مشکل ہوگا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

Expose News 24



 

ریاست سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں کیخلاف قانون کیمطابق ان واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے تیار ہے اور اس سے پیچھے ہٹنا بہت مشکل ہوگا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ


سماء نیوز کے پروگرام میں راناثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کنفرم اطلاعات ہیں کہ دونوں سینئیر وکلا لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن پہلے زمان پارک میں عمران خان کو ملے اور پھر یہ چیف جسٹس سے جاکر ملے اور اسکے بعد پٹیشن لگائی گئی۔ 


اس ملاقات میں کونسا بنچ بنانا ہے اس پر بھی بات ہوئی اور اسی ملاقات میں طے کیا گیا کہ قاضی فائیز عیسی کو بنچ کا حصہ بنایا جائے تاکہ اعتراض نہ رہے اور ویسے بھی انہوں نے فوجی عدالتوں کیخلاف ہی فیصلہ دینا ہے، 


‏نو مئی کے واقعات نے جس بری طرح جھنجھوڑا ہے اور شہدا کی جس طرح بے حرمتی کے بعد ادارے کے لوگوں کے جذبات ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ ریاست اس جتھے کیخلاف قانون کیمطابق ان واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے تیار ہے اور اس سے پیچھے ہٹنا بہت مشکل ہوگا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top