عدالت تین بار کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
سابق حکومت کی جانب سے نواز شریف کو سیاسی
کیریئر تباہ کرنے کیلئے ریفرنس بنایا گیا، عدالتی فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کل جس
طرح پی ٹی آئی کے سینیئر وکیل اور صحافیوں کی
طرف سے حالیہ ہوشربا انکشافات کیے جارہے ہیں
جن میں بتایا گیا کہ کیسے نواز شریف کو پانامہ پیپرز میں
دانستہ طور پر پھنسایا گیا
جس کا مقصد انہیں حکومت سے نکال کر سیاست
میں پابندی لگانا تھا
جس کا ہمیں روز اول سے پتا تھا۔
تاہم یہ انکشافات اب اس لئے بھی نہایت اہم ہیں
کہ سچ تھوڑا تھوڑا کرکے سامنے آرہا ہے
پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں کا سلسلہ وہاں سے
شروع ہوتا ہے جہاں نواز شریف کے خلاف
حکومت سے نکالنے کی سازش کرکے عمران خان کو
ہر قیمت پر حکومت دلوانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی۔
اس سارے عمل میں پاکستان کو بے پناہ نقصان
پہنچا، جمہوری ارتقاء میں رکاوٹ آئی اور معیشت شدید متاثر ہوئی۔
نوازشریف کے خلاف کئے گئے اقدامات کی درستگی
حالات کی بہتری کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، مجھے
اس بات پر فخر ہے کہ میرے قائد تاریخ میں صحیح
سمت پر کھڑے رہے اور سرخرو ہوئے ہیں۔
نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ملک وقوم کی خدمت
میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی، مگر ہر بار اس محسن
پاکستان کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کی تاریخ
دہرائی گئی اللہ تعالیٰ نے اسے ہر بار سرخرو کیا۔
اسی طرح 2017 میں بھی زیادتی، ناانصافی اور ظلم
کے پہاڑ توڑے گئے مگر اللہ نے اس کو پھر سرخرو
کیا۔