امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے "خیر سگالی" بیان پر اسد آر چوہدری تجزیہ نگار/سماجی سائنسدان کا ردِعمل

Expose News 24

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے "خیر سگالی" بیان پر اسد آر چوہدری تجزیہ نگار/سماجی سائنسدان کا ردِعمل




امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے آئی ایم  ایف پروگرام کے لیے "خیر سگالی" بیان دے دیا 


سوال یہ ہے کہ امریکہ کا وزیر خارجہ دوسرے کتنے ممالک کے آئی ایم

 ایف پروگرامز کے لیے خصوصی بیان جاری کرتا ہے

اس کا مطلب ہے کہ امریکہ نے روکا ہوا تھا۔ اب اپنےنمبر "ٹانگ" رہے ہیں۔


پروگرام اس لیے دینا پڑا کہ "چین" پاکستان کو ڈیفالٹ تو نا ہونے دیتا لیکن اس صورتحال سے پاکستان امریکہ سے مکمل طور پر دور ہو جاتا۔


جو کہ خطے میں اس کے "مفادات" کے لیے بڑا نقصان ہوتا۔

بحرحال ابھی بھی امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو

 "نارمل" رکھ سکتا ہے اگر ‏سی پیک سمیت پاکستان کی علاقائی

 تجارت کے حوالے سے پالیسی پر اعتراض/یا مداخلت نا کرے۔


عمران خان کے حوالے سے اپنے آپ کو "نیوٹرل یا غیر متعلق" رکھے


امریکہ جان لے کہ پاکستان نے اپنے ریاستی دشمنوں کو سزا دینے

 اور معیشت میں اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کا بحرحال فیصلہ کر لیا ہے


اب جو طاقت  اس راستے میں رکاوٹ بنی وہ اپنا ہی نقصان کرے گی۔


پاکستان نیوکلئیر ریاست، 25 کروڑ آبادی اور انتہائی اہم جغرافیائی حثیت رکھتا ہے


امریکہ کو یہ سمجھ ہونی چاہیے کہ اس کا مفاد باہمی اشتراک اور تعاون میں ہی ہے۔


(اسد آر چوہدری)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top