تحریر: مفتی مُفتا
تجربے کی قیمت
ایک ٹائیٹینک جیسے عظیم الجثہ جہاز کا انجن خراب ہوگیا۔۔۔۔ لہذا جہاز راں کمپنی نے دنیا بھر کے اخبارات میں اشتہار دیا اور آخر کار ایک تیس سال کے تجربے کار مکینکل انجینئر کو اسکی مرمت کا کام سونپا گیا ۔۔
انجینئر ایک اوزاروں کا تھیلا لیے آیا۔ جہاز کے انجن کا نہایت غور سے معائنہ کیا اور پھر ایک جگہ رک کر اپنے اوزاروں کا تھیلا کھولا اور اس میں سے ایک چھوٹی سی ہتھوڑی نکال کر، انجن کو سیلف لگوایا اور ایک جگہ پر ٹھک ٹھک ٹھک چوٹیں مارنے لگ گیا۔ پہلی ٹھک پر انجن بوللا اور جیسے جیسے ٹھک ٹھک چوٹ مارتا جاتا انجن ریسپانس دیتا جاتا اور آخر انجن فل اسپیڈ پر چلنے لگ گیا۔۔سب حیران تھے کہ اسنے انجن کھولے بغیر کیسے ٹھیک کردیا۔۔پھر ایک ہفتے بعد وہ انجینئر پچاس ہزار ڈالر کا مرمتی بل لیکر جہاز راں کمپنی کے آفس میں پیش ہوا۔۔۔ بل دیکھ کر کمپنی کا مالک چیخ اٹھا "واٹ۔۔۔اتنا بڑا بل، تم نے کیا ہی کیا تھا ۔۔۔ بس ہتھوڑی سے تھوڑی سی کھٹ کھٹ تو کی تھی، اسکا بل پچاس ہزار ڈالرز؟ ہمیں تفصیل سے بل کا بریک اپ دو"
انجینئر نے جو تفصیلی بل پیش کیا وہ کچھ یو تھا؛
1-ہتھوڑی کی پہلی ٹھک دو ڈالرز
2- ہتھوڑی کی دوسری ٹھک دو ڈالرز
3- ہتھوڑی کو ٹھیک
کس جگہ اور کتنامارنا ہے 49,996 ڈالرز
ٹوٹل 50,000 ڈالرز
