سابق وزیراعلی بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سےملاقات

Expose News 24


 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات 


سابق وزیراعلی بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی 

 

نیشنل پارٹی کے نائب صدر اور سابق سینیٹر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل جان بلیدی سینیٹرطاہر بزنجو بھی ملاقات میں موجود تھے 

 

سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور نیشنل پارٹی کے پنجاب کے صدر اسلم بلوچ بھی وفد میں شامل تھے 


مریم نوازشریف نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا


ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا 


بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، مریم نوازشریف کا اظہار خیال 


نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے، مریم نوازشریف 


بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، مریم نوازشریف کی گفتگو 


سی پیک ، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے، مریم نوازشریف 


بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، مریم نواز شریف کی گفتگو


وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، مریم نواز شریف کی گفتگو 


تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی میں نئے کاروبار، روزگار دیں گے، کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے، مریم نواز شریف کی گفتگو 


ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواشریف کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا 


نوازشریف نے سیاسی اکاموڈیشن کی ہمیشہ فراخ دلانہ مثال قائم کی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی گفتگو 


ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top