پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ
آج الحمدللہ گینگ آف فائیو کی جانب سے رچائی گئی سازش مکمل ناکام ہوگئی۔
جن 5 سازشی کرداروں نے ذاتی بغض، عناد اور حسد کی وجہ سے نوازشریف اور جہانگیر خان ترین کو نااہل کروایا انکی کوششیں رائیگاں ہوئیں۔
انشااللہ آج پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعدنوازشریف اور جہانگیر ترین کے لئے عوامی خدمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔
آج نواز شریف اور جہانگیر خان ترین صاحب کے راستے میں پارلیمنٹ تک رسائی کی پہلی رکاوٹ دور ہوچکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئےپہلے کی طرح اس بار بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔
استحکام پاکستان پارٹی بھی جہانگیرخان ترین کی قیادت میں پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔
