لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کی حراست غیر قانونی دینے کی تمام درخواستیں خارج کر دی۔

Expose News 24


 

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کی حراست غیر قانونی دینے کی تمام درخواستیں خارج کر دی۔


تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سمات کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔


ساتھ ہی 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے، قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے،


اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیرقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، قانونی طریق کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا،


عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی،


نو مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی۔


اس لئے اب قانونی پراسس جاری رھے گا اور ٹرائل شروع کیا جائے گا

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top