حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے لٹر کمی کا اعلان

Expose News 24



 نیوز:حسنات احمد کُوٹ


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیاہے۔ نئی قیمتیں آئندہ پندرہ دن کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔ 


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رات گئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 7 اور پٹرول کی قیمت 9 روپے کم کررہے ہیں۔ پٹرول کی نئی قیمت 262 روپے سے کم ہوکر 253 روپے ہوگئی ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہو گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top