لیفٹیننٹ ناصر خالد دو سال پہلے شمالی وزیرستان میں شہادت کی مرتبہ پر فائز ہوئے تھے۔
لیفٹیننٹ ناصر رائل ملٹری اکیڈمی آسٹریلیا سے گریجویٹ تھے۔ ناصر بچپن میں یتیم ہوا تھا،
ماں نے ان کی پرورش کی،
وہ اپنی ماں کا سہارا تھا۔
دھرتی کی حفاظت کیلئے بہادر ماں نے اپنا لاڈلہ بیٹا قربان کر دیا۔
لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر میرے پچاس بیٹے بھی جاتے ملک کے لیے تو میں کبھی انکار نہ کرتی بلکہ فخر کرتی ۔
